ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہر ماہ انتخابات ہوں گے توایندھن کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں گی، سپریہ شولے کاطنز

ہر ماہ انتخابات ہوں گے توایندھن کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں گی، سپریہ شولے کاطنز

Wed, 23 Mar 2022 23:23:52    S.O. News Service

نئی دہلی23مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریاشولے نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ صرف انتخابات ہی ان قیمتوں کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ سپریا نے بدھ کو لوک سبھامیں کہاہے کہ صرف انتخابات ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو روک سکتے ہیں۔

ہر ماہ الیکشن ہونے دیں تاکہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں نہ بڑھیں۔ ایندھن اور کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے لوک سبھامیں واک آؤٹ کیاہے۔ کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے، این سی پی اور بائیں بازو کے ارکان نے نعرے لگائے اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کا بائیکاٹ کیا۔

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں آر جے ڈی لیڈر منوج جھانے کہاہے کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کنٹرول میں نہیں ہیں، پھر جب الیکشن چل رہے تھے تو اسے کیسے کنٹرول کیا گیا۔ جھوٹ کی بھی حد ہوتی ہے۔ میں کہہ رہا ہوں کہ مل کر بڑھاؤ۔ میں انہیں ڈھونڈ رہا ہوں تو وہ سلنڈر ڈمی لے کر گھومتے تھے۔ انہیں ابھی واپس لاؤ۔


Share: